ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کردی

ایمریٹس کی جانب سے خصوصی کرائے کی سہولت رواں ماہ جنوری سے شروع ہوئی جو 21 جنوری کو ختم ہوگی


Express Desk January 10, 2019
ایمریٹس کی جانب سے خصوصی کرائے کی سہولت رواں ماہ جنوری سے شروع ہوئی جو 21 جنوری کو ختم ہوگی فوٹو : فائل

نئے سال کی آمد پرایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لیے مشہور مقامات کے سفر کے لیے خصوصی کرایوں کا اعلان کیا ہے ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک میں محدود مدت کے لیے کم قیمت میں 157مقامات کا سفر کرسکتے ہیں۔

ایمریٹس کی جانب سے خصوصی کرائے کی سہولت رواں ماہ جنوری سے شروع ہوئی جو 21 جنوری 2019 کو ختم ہوگی۔ اس سہولت سے ایمریٹس کے مسافر 10جنوری سے 30نومبر 2019تک مستفید ہوسکتے ہیں۔ مقامی شرائط وضوابط کے اطلاق کے ساتھ ایمریٹس کی خصوصی مہم میں کرایوں کی شروعات کوالمپور کیلیے اکانومی میں 58ہزار 200روپے جبکہ بزنس کلاس میں ایک لاکھ 86ہزار 180روپے، بینکاک کے لیے اکانومی میں 59ہزار 341روپے جبکہ بزنس کلاس میں ایک لاکھ 87ہزار 321روپے، میلان کے لیے اکانومی میں 82ہزار 882 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 3لاکھ 112 روپے،

لندن کے لیے اکانومی ایک لاکھ 4ہزار 620روپے جبکہ بزنس کلاس میں 3لاکھ 49 ہزار 192روپے، نیویارک کے لیے اکانومی کلاس میں ایک لاکھ 26 ہزار 657 روپے جبکہ بزنس کلاس میں 3 لاکھ 39ہزار 807روپے، فرینکفرٹ کے لیے اکانومی کلاس میں ایک لاکھ44 ہزار 582روپے جبکہ بزنس کلاس میں 4لاکھ 56ہزار 482روپے سے ہورہی ہے۔ فلائی بیٹر تصور کے ساتھ ایمریٹس ایوارڈ یافتہ اور آرام دہ سفر تمام کیبنز میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ایمریٹس کے اکانومی کلاس کے مسافر دبئی کے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ سے سفر کی واپسی پر دبئی شاپنگ فیسٹول 2019کے دوران اضافی سامان کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ فیسٹول پانچ ہفتے تک جاری رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں