زوالفقارمرزا کا ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف بیان دینے کا کوئی ارادہ نہیں رہنما پیپلز پارٹی

زوالفقار مرزا ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں کافی بیان بازی کر چکے ہیں۔


Tribune Correspondent July 14, 2013
رکن قومی اسمبلی کمال چنگ نے بتایا کہ زوالفقار مرزا اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لندن نجی دورے پر گئے ہیں اور ان کا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف بیان دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما زوالفقار مرزا کے لندن روانہ ہونے سے یہ خبر میڈیا میں گردش کرنے لگی کہ وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور کراچی میں انتشار پھیلانے کے خلاف تحقیقات میں مدد فراہم کریں گے۔


رابطہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کمال چنگ نے بتایا کہ زوالفقار مرزا اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لندن نجی دورے پر گئے ہیں اور ان کا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف بیان دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس سے قبل مقامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ صدر آصف علی زرداری جو کہ خود بھی ان دنوں لندن میں ہیں نے باقائدہ زوالفقار مرزا کو ٹیلیفون کر کے لندن میں تحقیقاتی ٹیموں سے نہ ملنے کی ہدایت کی تھی جب کہ زوالفقار مرزا نے ان کی یہ ہدایت ماننے سے انکار کر دیا تھا۔


واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ زوالفقار مرزا ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں کافی بیان بازی کر چکے ہیں اور انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ لندن جا کر اسکاٹ لینڈ یارڈ کو الطاف حسین کے خلاف ثبوت فراہم کریں گے لیکن ان کی پارٹی جس کا سندھ میں ایم کیو ایم کے ساتھ حکومت میں اشتراک تھا نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں