52 سالہ میورا کے معمر ترین فٹبالر ہونے کے ریکارڈ میں مزید توسیع

کازویوشی کو جاپان لیگ میں حصہ لینے والے معمر ترین فٹبالر کا پہلے سے ہی اعزاز حاصل ہے


AFP January 13, 2019
کازویوشی کو جاپان لیگ میں حصہ لینے والے معمر ترین فٹبالر کا پہلے سے ہی اعزاز حاصل ہے

سابق جاپانی اسٹرائیکر کازویوشی میورا نے اپنے معمر ترین پروفیشنل فٹبالر ہونے کے ریکارڈ میں مزید توسیع کردی ہے۔

کازویوشی آئندہ ماہ 52 برس کے ہوجائیں گے تاہم انھوں نے جے لیگ کلب یوکوہاما کے ساتھ نیا کنٹریکٹ کرلیا، وہ مقامی فٹبال حلقوں میں 'کنگ کازو' کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انھیں جاپان لیگ میں حصہ لینے والے معمر ترین فٹبالر کا پہلے سے ہی اعزاز حاصل ہے، وہ 60 برس کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں