بدین 5 ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ ملازمین کا مظاہرہ

ڈی سی کے مظاہرین سے مذاکرات، احتجاج جاری رکھنے پر برطرفی اور جیل بھیجنے کی دھمکی .


Express News Desk July 16, 2013
ڈی سی کے مظاہرین سے مذاکرات، احتجاج جاری رکھنے پر برطرفی اور جیل بھیجنے کی دھمکی . فوٹو: فائل

ضلع کونسل بدین کے ملازمین کو5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی، ڈپٹی کمشنر بدین کی جانب سے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ۔

ملازمین کی جانب سے اجتماعی خودکشی کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے بلدیاتی ملازمین نے 5 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنیپر ضلع کاؤنسل بدین سے ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب پر پہنچی، جہاں شرکاء نے دھرنا دیا ،مسلسل 3 دن کے دھرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر بدین نے ملازمین کو دفتر میں بلا کر مسائل کے حل اور دیگر امور پر بات کی، ملازمین نے بتایا کہ ہمارے 4 ماہ سے بقایا جات تنخواہیں اور انکریمنٹ سمیت ٹوٹل واجبات ادا کیے جائے۔



جس پر ڈی سی جواب دیا کہ ضلع کاؤنسل کا خزانہ خالی ہے اگر دوبارہ احتجاج یا دھرنا دیا گیا تو تمام ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا یا جیل بھیجا جائیگا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ ڈپٹی کمشنر بدین اور چیف آفیسر ضلع کاؤنسل دونوں ملازمین کی تنخواہیں ہضم کر رہے ہیں۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہیں ادا کرائی جائے ورنہ ہم خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں