’’پالپا‘‘کی فلائٹس میں آرام کیلیے بنکس نہ ہونے پرہڑتال کی دھمکی

18جولائی تک مسئلہ حل نہ ہوا تو نیویارک کیلیے فلائٹس نہیں اڑائیں گے،ایسوسی ایشن.


فیاض ولانہ July 17, 2013
انشاء اللہ ہڑتال کی نوبت نہیں آئیگی،معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیاجائیگا،شجاعت عظیم۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نیویارک جانیوالی فلائٹس میں حسب ضابطہ پائلٹوں کے آرام کیلیے بنکس (bunks)دستیاب نہ ہونے کی بنا پرپائلٹوں نے پی آئی اے انتظامیہ کو ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی شجاعت عظیم پر امید ہیں کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرصہ سے پی آئی اے کی نیویارک جانیوالی طویل دورانیے فلائٹس میں حسب ضابطہ آرام کیلیے بنکس دستیاب نہ ہیں پی آئی اے کے پائلٹوں نے انتظامیہ کوبارہا اس بارے میں بتایا کہ ہوا بازی کے بین الاقوامی قوانین کے تحت اتنی لمبی فلائٹس پرپائلٹوں کو عام نشستوں پر آرام کرنا پڑتا ہے پی آئی اے کی انتظامیہ نے ہرباراس مسئلے کی نشاندہی پر پائلٹوں کی ایسوسی ایشن سے قومی مفادکے نام پردرخواست کرکے مشکل حالات میں کام جاری رکھنے کا کہا اور پائلٹ حضرات قومی مفادکی خاطرایساہی کررہے ہیں



پالپا نے پی آئی اے سے انتظامیہ کوکل (18جولائی )کی ڈیڈلائن دی ہوئی ہے کہ اگریہ مسئلہ حل نہ کیاگیاتوہم مکمل ہڑتال کرتے ہوئے نیویارک جانیوالی فلائٹس نہ اڑائیں گے دوسری صورت میں نیویارک جانیوالی تمام فلائٹس براستہ مانچسٹر اسٹاپ اوورکے بعد نیویارک بھیجی جائیں اس سلسلے میں ایکسپریس نے وزیر اعظم کے مشیربرائے ہوابازی شجاعت عظیم سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہاکہ انشاء اللہ 18جولائی کوہڑتال کی نوبت نہ آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں