حکومت 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر تیار

ٹیکس دہندگان کیلیے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس نئے فنانس بل میں ختم کردیا جائیگا، وزیر مملکت محصولات


این این آئی January 19, 2019
ٹیکس دہندگان کیلیے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس نئے فنانس بل میں ختم کردیا جائیگا، وزیر مملکت محصولات۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے ٹیکس دہندگان کیلیے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے یہ بات کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کیلیے بینکوں سے رقم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس نئے فنانس بل میں ختم کردیا جائیگا۔

جاری بیان میں خرم شہزاد نے کہاہے کہ وزیر مملکت سے ملاقات میں 23 جنوری کو پیش کیے جانیوالے نئے فنانس بل سے متعلق کے سی سی آئی کی سفارشات اور تجاویز پر بات چیت کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں