بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پرفائرنگ شہری شہید

فائرنگ سے رینجراہلکارسمیت دوزخمی،رینجرزکے جواب پربھارتی فائرنگ رک گئی


Sana News/Numainda Express August 23, 2012
فائرنگ سے رینجراہلکارسمیت دوزخمی، رینجرز کے جواب پربھارتی فائرنگ رک گئی

KARACHI: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن کے چپراڑاورچاروا سیکٹروںپربلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کی زدمیںآکرایک پاکستانی شہری ہلاک اوررینجرز اہلکار سمیت دوافرادزخمی ہوگئے ہیںتاہم پاکستان کے چناب رینجرزنے بھی بھارتی فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے چپراڑ سیکٹر کے علاقے بجوات کے گائوںپراناچک کا 65سالہ غلام علی جاں بحق جبکہ رینجرزاہلکارخان خاص اورایک پاکستانی شہری امجدعلی زخمی ہوئے ہیںجنہیںکمبائنڈملٹری اسپتال سیالکوٹ کینٹ داخل کرا دیا گیا پاکستان کے چناب رینجرزنے بھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعدبھارتی سیکیورٹی فورسزکی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں