چارسدہ یو نیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے 3 سال مکمل

علم دشمنوں کے حملے میں 21افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔


احتشام خان January 20, 2019
علم دشمنوں کے حملے میں 21افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

چارسدہ یو نیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کو 3 سال مکمل ہوگئے جب کہ شہدا کی یاد میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 جنوری 2016 کو علم دشمنوں نے با چا خان یونیورسٹی چارسدہ میں حملہ کیا تھا جس میں طالبعلموں سمیت 22 افراد شہید ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کے تعلیمی درسگاہ پر حملے میں 17 طالبعلم ،دو مالی ،کیئر ٹیکر اور ایک پروفیسر شہید ہوا تھا۔ علم دشمنوں کے حملے میں 21افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

گذشتہ سال چارسدہ یونیورسٹی کے زخمی طالبعلم سمیع اللہ کو خیبرپختو ا حکومت کی جانب سے برطانیہ کے کوئین الزبتھ ہسپتال علاج کے لئے بھجوا گیا جہاں آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالبعلموں کا بھی علاج جاری ہے، باچا خان یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کے شہدا کی یاد میں دو روز قبل ختم القران کا بھی اہتمام کیا گیا جب کہ شہدا کے دوست آج بھی اپنے بچھڑوں کو یاد کر کے آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے 20 جنوری 2016 کو عسکریت پسندوں کے یونیورسٹی پر حملے کے کچھ لمحوں بعد ہی پاک فوج کے کوئیک ریسپارنس دوستوں اور پولیس نے دلیرانہ کاوش کے نتیجے میں 150 طلبا کو بحفاظت یونیورسٹی سے ریسکیو کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں