سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیا جائے متحدہ

تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں، خودسوزی کررہے ہیں، ارکان سندھ اسمبلی


Express Desk July 18, 2013
بلدیاتی اداروں سمیت سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کیلیے فنڈزفراہم کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے فنڈزروکے جانے کے باعث بلدیاتی اداروں سمیت مختلف سرکاری ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اورمطالبہ کیاہے کہ سرکاری ملازمین کو عیدالفطرسے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ سرکاری ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور فاقہ کشی کی کربناک زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ سرکاری ملازمین تنخواہوں کے حصول کے لیے احتجاج پر مجبور ہیں اورخودسوزی کررہے ہیں۔



انھوں نے کہاکہ عیدالفطرکی آمدکے موقع پرملازمین کوتنخواہوں سے محروم رکھناسراسرناانصافی اورانہیں عیدکی خوشیوں سے محروم رکھنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کانوٹس لیاجائے اور فوری ادائیگی کیلیے ہنگامی بنیادوں پرفنڈزفراہم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں