’دوریاں ختم نہ ہوئیں‘ چوہدری برادران کا عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

تحفظات دورنہ ہوئے توطارق چیمہ بھی وزرات سے استعفیٰ دیدیں گے،کامل آغا


افضال طالب January 23, 2019
تحفظات دورنہ ہوئے توطارق چیمہ بھی وزرات سے استعفیٰ دیدیں گے،کامل آغا۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی کشیدگی بدستور قائم، (ق) لیگ نے عندیہ دیدیا کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ بھی وزارت سے استعفی دیدیں گے۔

وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے قیام کہ بعد حکومت اوراتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں جس کی وجہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما جن اضلاع میں جیتے ان میں گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، آٹک ، تلہ کنگ اور بہاولپور میں اعلی افسران کی تعیناتی میں مشاورت نہ کرنا ، وفاق اورصوبائی محکموں میں مداخلت کرنا ، دو وزارتوں کا تاحال نہ ملنا اورحکومتی معاملات اور پالیسیوں میں اعتماد میں نہ لینا شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی واپسی پرشجاعت حسین ، پرویز الہی سمیت دیگر رہنماؤں کی ملاقات ایک دو روز میں متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں