نیلسن منڈیلا کی 95 ویں سالگرہ پر تقریبات صدر اوباما کا خراج تحسین

’’منڈیلا ڈے‘‘ کہلانے والے اس دن کو لوگوں سے 67منٹ فلاحی و عطیاتی کام کیلیے وقف کرنے کا کہا گیا ہے۔


News Agienciyan July 19, 2013
’’منڈیلا ڈے‘‘ کہلانے والے اس دن کو لوگوں سے 67منٹ فلاحی و عطیاتی کام کیلیے وقف کرنے کا کہا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

نسلی امتیار کیخلاف جدوجہد کرنیوالے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی جمعرات کو 95 ویں سالگرہ منائی گئی۔

وہ گزشہ ایک ماہ سے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ جنوبی افریقہ میں منڈیلا کی سالگرہ منانے کیلیے بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہ دن عالمی یوم خدمت بھی قرار دیا جا چکا ہے۔ ''منڈیلا ڈے'' کہلانے والے اس دن کو لوگوں سے 67منٹ فلاحی و عطیاتی کام کیلیے وقف کرنے کا کہا گیا ہے۔ منڈیلا پریٹوریا کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹر ان کی حالت کو '' تشویشناک لیکن مستحکم'' قرار دیتے آرہے ہیں۔ بدھ کو سابق صدر کی صاحبزادی زنڈزی منڈیلا کا کہنا تھا کہ ان کی صحت میں ''قابل ذکر بہتری'' ہورہی ہے اور وہ ''کسی بھی وقت'' گھر جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت لوگ کسی بری خبر کیلئے خود کو تیار کر رہے تھے لیکن ان کے والد کی صحت بہتر ہورہی ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں