خواتین ووٹوں کی کم شرحخیبرپختونخوا کے 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابی نتائج کالعدم

سوات، شانگلہ، بونیر اور بٹگرام کی مختلف یوسیز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات دوبارہ ہوں گے


احتشام بشیر January 23, 2019
الیکشن کمیشن نے دوبارہ ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے دوران خواتین ووٹوں کی شرح دس فیصد سے کم ہونے پر چار اضلاع میں انتخابات کو کلعدم قرار دے دیا ہے.

خیبرپختونخوا میں 23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں خواتین کے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 10 فیصد سے کم سامنے آئی ہے، جن اضلاع میں خواتین کے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح کم سامنے آئی ہے ان میں ضلع سوات میں یونین کونسل رحیم آباد ، یونین کونسل اوڈی گرام ، یونین کونسل گلی باغ، ضلع شانگلہ میں شاہ پور نوے گلے، بونیر میں ڈگر اور سنیگرام جب کہ بٹگرام میں پازنگ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے ترجمان سہیل احمد کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 86 کے تحت 10 فیصد خواتین ووٹوں کی شرح کم ہونے پر نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں