ایشین یوتھ گیمز میں ضرور شرکت کریں گےعارف حسن

پی ایس بی کے عدم تعاون پر اپنے وسائل سے پاکستانی دستے کو چین بھیجیں گے۔


پی ایس بی کے عدم تعاون پر اپنے وسائل سے پاکستانی دستے کو چین بھیجیں گے۔ فوٹو: فائل

پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا ہے کہ دوسرے ایشین یوتھ گیمز میں ضرور شرکت کی جائے گی۔

16سے24 اگست تک چین کے شہر ننجنگ میں شیڈول مقابلوں میں پاکستانی شرکت یقینی بنانے کے لیے پی ایس بی سے تحریری طور پر حتمی جواب مانگ لیاہے،اگر وہ پی اوا ے کے ساتھ مل کر ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائے توملک و قوم کے لیے سود مند ہوگا،پی ایس بی کے عدم تعاون پر اپنے وسائل سے ایونٹ میں شریک ہوں گے،نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حسن نے کہا کہ ہم اولمپک تحریک کے مطابق افہام و تفہیم کے ذریعے قومی کھیلوں اور کھلاڑیوں کے بہتر مفاد کی جدوجہد کے قائل ہیں،انھوں نے کہا کہ چین دیرینہ اور بہترین دوست ہونے کے ناطے گیمز میں پاکستان کی شرکت کا متمنی ہے۔



یوتھ گیمز کی مشعل کے حوالے سے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقدہ تقریب میں چینی سفارتکاروں نے اس خواہش کا برملا اظہار بھی کیا تھا، عارف حسن نے کہا کہ پاکستان دوسرے ایشین یوتھ گیمز کے8 کھیلوں میں شرکت کرے گا،ان میں سوئمنگ، فٹبال،ہینڈ بال، رگبی، شوٹنگ، اسکواش، ٹینس اور ویٹ لفٹنگ شامل ہیں،خواتین 4 کھیلوں سوئمنگ، شوٹنگ،اسکواش اورٹینس مقابلوں میں حصہ لیں گی،گیمز کے لیے100 رکنی قومی دستہ 5سرکاری آفیشلز،60مرد اور13خواتین کھلاڑیوں اور22 عہدیداروں پر مشتمل ہوگا۔

عارف حسن نے کہاکہ اگر پی ایس بی کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا تو کھیلوں کی تعداد گھٹاکر قومی دستے کو مختصر کر دیا جائے گا،اس حوالے سے آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ کرلیںگے، یہ امر طے ہے کہ پاکستان گیمز کے فٹبال ٹورنامنٹ میں ضرور شرکت کرے گا، ایک سوال پر صدر پی او اے نے کہا کہ پی ایس بی کے عدم تعاون پر پی اواے اور فیڈریشنز اپنے طور پرگیمز کیلیے مالی وسائل کا حصول ممکن بنائیں گے،ایک سوال پر عارف حسن نے کہا کہ آئی او سی کا ایک مرتبہ پھرکسی بھی عبوری کمیٹی یا اس کے تحت ہونے والے انتخابات کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان مذموم سازشوں میں ملوث عناصر کی آنکھیں کھولنے کیلیے کافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں