’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘ کا اجرا 31 جنوری کو کیا جائے گا

سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاری کر سکیں گے، منافع کی شرح 6.75 فیصد تک ہو گی


این این آئی January 27, 2019
سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاری کر سکیں گے، منافع کی شرح 6.75 فیصد تک ہو گی۔ فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے خصوصی اسکیم ''پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ'' کا اجرا 31 جنوری کو کیا جائیگا جس کے تحت سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانڈز کی مدت 3 سال اور 5 سال ہوگی، 3سالہ بانڈز پر شرح منافع 6.25 فیصد جبکہ 5 سالہ بانڈز پر شرح منافع 6.75 فیصد ہوگی۔ بانڈز بیک وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کیلیے جاری کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اوپن اینڈ ٹرانزیکشن ہوگی اور حجم کا تعین سرمایہ کاروں کے رسپانس کے مطابق طے کیا جائے گا۔

''پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ'' کے علاوہ حکومت کو عالمی مارکیٹ میں مزید ٹرانزیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سرٹیفکیٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے نائیکوپ پر دیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں