خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات نے چینی باشندے کو کلمہ پڑھاکر مسلمان کردیا

ڈاکٹر امجد علی نے مسلمان ہونے کے بعد نومسلم چینی شہری کا نام عبداللہ رکھ دیا۔


عمر فاروق January 28, 2019
ڈاکٹر امجد علی نے مسلمان ہونے کے بعد نومسلم چینی شہری کا نام عبداللہ رکھ دیا۔ فوٹو:اسکرین گریب

خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے ایک چینی باشندے کو کلمہ پڑھایا اور دائرہ اسلام میں داخل کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے رہنما اور صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے دعوت و تبلیغ کے بعد چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا۔

چینی شہری کے قبول اسلام کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ڈاکٹر امجد علی اسے کلمہ پڑھاتے ہیں۔ چینی باشندہ صوبائی وزیر کے ساتھ ساتھ کلمہ پڑھتا ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے مسلمان ہونے کے بعد نومسلم چینی شہری کا نام عبداللہ رکھ دیا۔

واضح رہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت بہت سے چینی شہری روزگار کی تلاش میں پاکستان آئے ہیں اور مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں