لیبارٹری ٹیسٹ کے نام پر مفت مچھلیاں کھانے والا جعلی اسسٹنٹ کمشنر پکڑا گیا

تخت بھائی سٹی تھانہ نے ملزم پر جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا


احتشام خان January 28, 2019
تخت بھائی سٹی تھانہ نے ملزم پر جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا (فوٹو : ایکسپریس)

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پولیس نے مچھلی خور جعلی اسسٹنٹ کمشنر اسماعیل خان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تخت بھائی بازار میں ملزم اسماعیل خان بڑی دلیری سے اسسٹنٹ کمشنر بن کر لیبارٹری ٹیسٹ کے نام پر آٹھ، آٹھ کلو مچھلی لے جاتا تھا اور دھڑلے سے نقد جرمانے بھی وصول کرچکا ہے۔

5 روز قبل سخاکوٹ بدرگہ کے رہائشی جعلی اسسٹنٹ کمشنر اسماعیل خان نے تخت بھائی مالاکنڈ روڈ پر ہوٹل میں صفائی نہ ہونے پر 8 کلو مچھلی لی اور چلتا بنا۔ اسی بازار میں کریانہ کی دکان کو بھی مہنگی اشیاء کے بہانے 4 ہزار روپے جرمانے کے نام پر وصول کیے۔

ملزم اسماعیل نے گزشتہ روز پھر مچھلی ہوٹلوں پر جعلی اسسٹنٹ کمشنر بن کر چھاپہ مارا اور مچھلی کی ڈیمانڈ کی جس پر مچھلی ہوٹل مالک شیر خان کو شک ہوا اور انہوں نے اسے پکڑ کر پولیس کو طلب کرلیا جس پر اس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

جعلی اسسٹنٹ کمشنر کو تخت بھائی سٹی تھانے نے گرفتار کرکے جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں