محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکی 201819 کیلئے اساتذہ کی 12000اسامیاں دینے کی سفارش

2 ماہ قبل محکمہ تعلیم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 5400 نئی اسامیاں دینے کی سفارش کی تھی


نیوز رپورٹر January 29, 2019
خیبر پختوں خوا کے اسکولوں میں اس وقت اساتذہ کی ایک لاکھ 62 ہزار 662 اسامیاں ہیں فوٹوفائل

ISLAMABAD: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے مالی سال 2018_2019 کے لئے اساتذہ کی 12000 نئی اسامیاں دینے کی سفارش کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا کے 27730 پرائمری مڈل ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں اس وقت اساتذہ کی مجموعی طور پر ایک لاکھ 62 ہزار 662 اسامیاں ہیں۔ جس میں اس وقت بھی اساتذہ کی ترقیوں ریٹائرمنٹ یا پھر فوتگی کی وجہ سے 19023 اسامیاں خالی ہیں۔ اب صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مزید 12000 نئی اسامیاں دینے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل محکمہ تعلیم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 5400 نئی اسامیاں دینے کی سفارش کی تھی جس پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ان اسامیوں کی منظوری دینے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبے میں مالی بحران کے پیش نظر ان اسامیوں کی منظوری نہیں دی جا سکتی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ نئے مالی سال کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ ان 12000 اسامیوں کی منظوری دینے کی پوزیشن میں ہوگا یا نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔