آسٹریلین اوپن اعصام نے ناقص کارکردگی کا سبب فٹنس کو قرار دیدیا

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ڈسٹرکٹ لیول کے ٹورنامنٹس میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنا خوش آئند ہے


Express News January 31, 2019
لاہور سمیت دیگر شہروں میں ڈسٹرکٹ لیول کے ٹورنامنٹس میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنا خوش آئند ہے فوٹو: فائل

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں ناقص کارکردگی کا سبب فٹنس کو قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میری کمر میں انجری تھی جس کے سبب بہتر پرفارم نہیں کرسکا، ایونٹ میں اعصام پہلے راؤنڈ کے مہمان ثابت ہوئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ابھی کچھ مشکل وقت چل رہا ہے، میں فٹنس بحال کرنے کی کوشش کررہا ہوں، صوفیہ میں ٹورنامنٹ کھیلنے جاؤں گا امید ہے پرفارمنس اچھی رہے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں ٹاپ ٹوئنٹی میں واپس آنے کیلیے سخت محنت کر رہا ہوں، جلد کامیاب رہوں گا، اعصام نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ڈسٹرکٹ لیول کے ٹورنامنٹس میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنا خوش آئند ہے، دیگرصوبوں کی ایسوسی ایشنزکو بھی ٹورنامنٹس کرانے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں