راولپنڈی میں کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کا منصوبہ فزیبلٹی رپورٹ طلب

 منصوبے کیلیے فنڈ پنجاب حکومت فراہم کرے گی، نیپرا نے 8روپے فی یونٹ نرخ مقرر کر دیا


جمیل مرزا February 01, 2019
 پروجیکٹ سے نہ صرف بجلی حاصل ہوگی بلکہ فضائی وزیرزمین آلودگی پر بھی قابو پایا جاسکے گا

کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر ابتدائی کام شروع کردیا گیا۔

راولپنڈی شہر سمیت چند ملحقہ دیہات سے روزانہ ایک ہزار ٹن کوڑا کرکٹ بیرون شہر جی ٹی روڈ سے منسلک علاقے لوسر کی 600 کنال اراضی کے اوپن ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقلی سے پیدا ہونے والی فضائی اور زیر زمین آلودگی پر قابو پانے کا بالاآخر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پیدا ہونے والی بجلی کے لیے نیپرا نے 8 روپے یونٹ ریٹ مقرر کردیا ہے جبکہ جدید ترین ویسٹ ڈسپوزل اور انرجی پلانٹ لگانے کیلیے مختلف کمپنیوں سے فزیبلٹی اسٹڈی طلب کی گئی ہے۔ ویسٹ ڈسپوزل اور انرجی پلانٹ کے لیے فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ 2015 میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترکش کمپنی کے مابین 7 سال تک شہر سے کوڑا لوسر کے اوپن ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کرنے کا کنٹریکٹ 8 ارب کے عوض طے پایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں