عدم مستقلی کیخلاف این سی ایچ ڈی کے ملازمین کا مظاہرہ

پریس کلب پر4 گھنٹے تک دھرنا،مطالبات پورے نہ ہونے پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی


Express News Desk July 22, 2013
مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے نہ تو انہیں مستقل کیا اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ فوٹو: فائل

این سی ایچ ڈی کے ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے کے خلاف دفتر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی، جہاں مظاہرہ اور 4 گھنٹوں تک دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نعرے بھی لگاتے رہے۔ مظاہرین اشفاق میمن، نور حسن سولنگی، بہادر بھرگڑی، مشتاق احمد جاکھرو و دیگر کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی حکومت نے انھیں مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر حکومت نے نہ تو انہیں مستقل کیا اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، کم تنخواہ میں ان کے لیے 2 وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اور کبھی کبھار تو نوبت فاقوں تک پہنچ جاتی ہے۔



انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ این سی ایچ ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور انھیں مستقل کیا جائے۔ فیڈر ٹیچر کی کم سے کم تنخواہ8 ہزار روپے کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ اگر پھر بھی انصاف نہ ملا تو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی شروع کر دی جائے گی جس کے بعد ذمے داری حکومت پر عائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں