تراویح پر ڈیوٹی کے دوران شہید اہلکار کی آبائی علاقے میں تدفین

جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خول لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں،گلشن پولیس.


Sajid Rauf July 23, 2013
بھائی کی شہادت پر خاندان غم کی تصویر بنا ہواہے،حکام ملزمان کو گرفتار کریں،بھائی سلیم ۔ فوٹو : ایکسپریس

گلشن اقبال میں فائرنگ کر کے شہید کیے جانیوالے پولیس اہلکار کی آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو گلشن اقبال بلاک13-Gمیں واقع مدینہ مسجد کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار 38 سالہ ظفر اقبال ولد ظفریاب کو سرکاری ایس ایم جی چھیننے کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جبکہ ملزمان مقتول پولیس اہلکار کی سرکاری ایس ایم جی لے کر فرار ہو گئے تھے شہید اہلکار تراویح کے لیے مسجد کی سیکیورٹی پر معمور تھا،شہید کی میت آبائی علاقے نوشہرو فیروز پڈ عیدن روانہ کی گئی جہاں مقتول کو سپرد خاک کردیا گیا،شہید اہلکار کے بھائی سلیم نے بتایا کہ مقتول 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا ۔



جبکہ مقتول7 بہن بھائیوں سے سب سے بٖڑا تھا مقتول کراچی میں پیپلز کالونی پیالہ ہوٹل کے قریب رہائش پذیر تھا انھوں نے بتایا کہ بھائی کی شہادت پر پورا خاندان غم کی تصویر بنا ہوا ہے ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے، گلشن اقبال پولیس نے شہید پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، گلشن اقبال پولیس کا کہنا تھا کہ شہید ظفر اقبال کے قاتلوں کو گرفتار کر یں گے، جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خول لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں