پاکستان میں فضائی آپریشن کرنے والی غیرملکی ائیرلائنزنے مسافروں کولوٹنا شروع کردیا

غیر ملکی ائیر لائنز پر سفر کرنے والے مسافروں سمیت ٹریول ایجنٹ بھی مشکلات کا شکارہوچکے ہیں


Waqaye Nigar February 02, 2019
یہی وجہ تھی کہ مسافروں اور ٹریول ایجنٹوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس حوالے سے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

پاکستان میں فضائی آپریشن کرنے والی غیرملکی ائیرلائنزنے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا۔

فضائی آپریشن کرنے والی غیرملکی ائیرلائنزنے کرائے میں کئی گنا اضافے اورمختلف ٹیکسوں کی بھرمارکی وجہ سے غیر ملکی ائیر لائنز پر سفر کرنے والے مسافروں سمیت ٹریول ایجنٹ بھی مشکلات کا شکارہوچکے ہیں۔ مسافروں اورٹریول ایجنٹس کی طرف سے بار بار سول ایوی ایشن اتھارٹی کو شکایت کی جارہی تھی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتحاد گلف امارات تھائی قطرسمیت دیگرغیرملکی ائیرلائنزکے خلاف مسافروں اور ٹریول ایجنٹ کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ان کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے غیر ملکی ائیرلائنزکے کنٹری مینیجرزکو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن سے میٹنگ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے تمام غیرملکی ائیرلائنز کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ سی اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ اینڈ ای آرنے پاکستان میں اپریٹ ھونے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کے کنٹری مینیجرز کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سی اے اے کو مسافروں اورٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں اضافے کے بعد ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی غیرملکی ائرلائنزسے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا، کچھ غیر ملکی ائیرلائنزکا کرایہ دوسری ائیرلائنزکے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جبکہ ٹریول ایجنٹ کی کمیشن بہت کم کرایہ زیادہ ہونے اورکئی غیرضروری ٹیکسوں کی وجہ سے ٹریول ایجنٹ کو اپنا کاروبارکرنا انتہائی مشکل ہو گیا تھا، یہی وجہ تھی کہ مسافروں اور ٹریول ایجنٹوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس حوالے سے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں