پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری دبئی میں کاروبارکرنا آسان ہو گیا

معاہدے کے تحت کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو 3 ماہ کیلیے دفتر کی مفت سہولت فراہم کرے گی۔


Online February 03, 2019
معاہدے کے تحت کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو 3 ماہ کیلیے دفتر کی مفت سہولت فراہم کرے گی۔ (فوٹو: فائل)

پاکستانی سرمایہ کاروں کیلیے خوشخبری دبئی میں کاروبار شروع کرنا آسان ہو گیا کوئی رجسٹریشن فیس نہیں جبکہ 3ماہ تک دفتر کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے، ہفتے کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں موجود اور نئے پاکستانی سرمایہ کار جنھوں نے کسی بھی وجہ سے اپنا کاروبار بند کر دیا تھا یا وہ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ان کیلیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے طے پا گیا ہے معاہدے کے تحت کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو 3 ماہ کیلیے دفتر کی مفت سہولت فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں