غیررجسٹرڈ سمزفوری طور پربند کرنے کا ارادہ نہیںرحمان ملک

انہوں نے کہاحکومت کے پاس عید کے دوران ممکنہ دہشت گردی کی مصدقہ...


Zahid Gishkori August 23, 2012
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک فوٹو: ایکسپریس

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کا غیررجسٹرڈ سمز کو فوری طور پر بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہےنہ صرف اس سے موبائل فون استعال کرنے والے صارفین کو تکلیف کا سامنا ہوگا بلکہ موبائل فون کمپنیوں کی آمدنی پربھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

رحمان ملک نےکہا ہے کہ اگرعیدکے دوران کراچی،لاہور،اسلام آباد اورملتان میں موبائل فون سروس بند نہ کی جاتی تودہشت گردی کے بہت سے واقعات رونما ہوسکتے تھے۔

انہوں نے کہاحکومت کے پاس عید کے دوران ممکنہ دہشت گردی کی مصدقہ اطلاعات تھیں تاہم حکومت کے مؤثر اقدامات سے دہشت گردوں کی سازشوں کوناکام بنادیا گیا۔

وزیرداخلہ رحمان ملک نےکہا کہ موبائل فون کمپنیوں سے غیررجسٹرڈ سمز بند کرنے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں اورایسی سمز کو نادرا کے ڈیٹا بیس سے شناخت ہوجانے کے بعد ہی جاری کیا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں