توقیرصادق کے خفیہ اکاؤنٹس کے شواہدریکارڈپرنہ لانیکاانکشاف

ایف آئی اے کوتحقیقات میں پتہ چلاتھا،اب نیب اکائونٹس منجمدکرانے کی کوشش کرے گا


Iftikhar Chohadary July 25, 2013
ایف آئی اے کوتحقیقات میں پتہ چلاتھا،اب نیب اکائونٹس منجمدکرانے کی کوشش کرے گا فوٹو: آئی این پی/فائل

سابق چیئرمین اوگراتوقیرصادق کیخلاف 82 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران بیرون ملک خفیہ اکائونٹس اورکروڑوں روپے کی ترسیل کے انکشافات کے باوجودنہ صرف اسے ریکارڈپرنہ لایاگیا۔

بلکہ بیرون ملک بینک میں موجودان کے خفیہ اکائونٹ کومنجمدکرانے کی حکومت کوسفارش بھی نہ کی گئی۔ذرائع کاکہناہے کہ توقیر صادق نے ایک رشتے دارکے نام پر اپناخفیہ اکائونٹ کھول رکھاہے جس میں ان کی جانب سے 11کروڑروپے جمع کرانے کے ثبوت نیب کومل گئے ہیں اوراکائونٹ منجمدکرانے کی خاطر بین الاقوامی قوانین کے مطابق حکومت پاکستان نیب کی سفارش پریواے ای حکومت کوخط لکھے گی۔نیب کویواے ای کے متعلقہ بنک کو ٹھوس شواہد پیش کرناہونگے تاکہ یہ رقم پاکستان منتقل کی جاسکے۔



ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیش کاپول اس وقت کھلاجب چندروز قبل نیب نے توقیرصادق سے تفتیش شروع کی۔ذرائع نے بتایاکہ 27 کروڑروپے سے زائدرقم کی ترسیل کے ثبوت قبل ازیں ایف آئی اے کی تفتیش میں بھی سامنے آئے مگر اسے مبینہ طورپر نامعلوم وجوہات کی بناپر ریکارڈپرنہ لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق توقیرصادق کے دورشتے داروں کواکائونٹس میں مذکورہ رقم کی ترسیل کے ثبوت ملنے کے بعدبھی ان ملزمان کوایف آئی اے نے شامل تفتیش نہ کیا نہ ہی ان تک رسائی کی کوئی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں