پاکستان اور چین کے کوہ پیماؤں نے موزتاغ عطا چوٹی سر کرلی

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق یہ مہم جوئی دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے شروع کی گئی تھی۔


Tribune Correspondent July 25, 2013
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق یہ مہم جوئی دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے شروع کی گئی تھی۔

پاک چین دوستی مہم کے تحت پاکستان اور چین کے کوہ پیماؤں نے چین کے صوبہ سنکیانگ میں 7 ہزار 546 میٹر بلند موزتاغ عطا چوٹی سر کرلی۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق یہ مہم جوئی دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ایک ماہ قبل 22 جون کو دہشت گردوں کی جانب سے نانگا پربت کے بیس کیمپ پر قتل ہونے والے 2 چینی کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

رحمت اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹيم 5 چینی کوہ پیماؤں کے ہمراہ کیمپ نمبر 3 سے آدھی رات کو چوٹی سر کرنے روانہ ہوئی اور بدھ کی صبح 7 بجے موزتاغ عطا چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پاکستانی کوہ پیماؤں میں رحمت اللہ، ڈاکٹر نوید اقبال اور احمد مجتبیٰ شامل تھے تاہم احمد مجتبیٰ ہوا کے شدید دباؤ اور موسم کی سختی کو برداشت نہ کر سکے اور انہیں مہم چھوڑ کر واپس آنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں