اربوں خرچ کے باوجود ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کو کامیابی نہ مل سکی

پروگرام کا سربراہ ہے نہ اسپتالوں میں بیماری میں مبتلا افراد کیلیے ویکسین ہے،ذرائع


Jahangir Minhas July 26, 2013
پروگرام کا سربراہ ہے نہ اسپتالوں میں بیماری میں مبتلا افراد کیلیے ویکسین ہے،ذرائع. فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیابھرمیںاتوار28جولائی کو ہیپاٹائٹس کے تدارک کا عالمی دن منایا جائے گا۔

پاکستان میں آبادی کا ہر آٹھواں شخص ہیپاٹائٹس کاشکارہے۔اربوںروپے خرچ کرنے کے باوجود وفاقی سطح پرشروع کیے گئے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کوکوئی کامیابی نہیں ملی۔ہیپاٹائٹس کے شکار افرادکیلیے اسپتالوں میں کوئی الگ شعبہ جات قائم کیے گئے نہ جگرکے مریضوںکوعلاج کے نام پرریلیف ملا۔ذرائع کے مطابق اس وقت نہ توکوئی افسرفل ٹائم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کاسربراہ ہے اور نہ ہی اسپتالوں کی حد تک بیماری میں مبتلاافرادکے لیے ویکسین کی فراہمی مکمن بنائی گئی ہے۔



وفاق کے بڑے اسپتال پمز میں کروڑوںخرچ کرنے کے باوجودجگرکی پیوند کاری کاشعبہ غیرفعال ہوکررہ گیا ہے۔پمزمیں ابتک ایک مریض کی جگرکی پیوندکاری کیلیے آپریشن کیاگیاتاہم وہ مریض دوران آپریشن ہی جاں بحق ہوگیا،چین سے کروڑوں روپے کے آلات منگوانے اور سینئرڈاکٹروںکی بھرتی کے باوجود ہیپاٹائٹس کے شکارمریضوںکوکوئی خوشخبری نہیں دی گئی۔ماہرین کے مطابق دنیا میں 500ملین افراد ہیپاٹائٹس بی سے متاثر ہیں جبکہ 150 ملین افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں۔ 2013 کے عالمی یوم کے لیے ''یہ ہیپاٹائٹس ہے،اسے جانواوراس کامقابلہ کرو'عنوان رکھاگیا ہے تاہم مریضوںکوانفرادری طور پر ہی اس بیماری سے زندگی کی ساعتوںکو بچانے کے لیے لڑنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں