قطری کسٹم ڈیوٹی چوری کیس فریقین میں معاملات طے پا گئے

کسٹم کلکٹریٹ میں درج مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ، 10 لگژری گاڑیاں واپس کی جائیں گی


Qaiser Sherazi February 11, 2019
مقدمے کی بقیہ تفتیش اور مزید گاڑیاں تحویل میں لینے کی کارروائیاں بھی ختم کر دی گئیں۔ فوٹو: فائل

قطری کسٹم ڈیوٹی چوری کیس کے معاملے پر فریقین میں معاملات طے پا گئے۔


قطری کسٹم ڈیوٹی چوری کیس کے معاملے پر فریقین میں معاملات طے پا گئے ہیں جس کے باعث اس بابت کسٹم کلکٹریٹ میں درج مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور سابق احتساب کمیشن کے سربراہ سیف الرحمان کی ریڈکو کمپنی سے برآمد کی جانے والی تمام 10 لگژری گاڑیاں بھی واپس کی جارہی ہیں۔


معاملہ طے پانے کے باعث اس کیس میں نامزد ملزم مینیجر ریڈکو کمپنی عرفان صدیقی نے بریت اور اخراج مقدمہ کی درخواست بھی کسٹم عدالت میں دائر کر دی ہے، معاملات طے ہونے کے باعث اس مقدمہ کی بقیہ تفتیش اور مزید گاڑیاں تحویل میں لینے کی کارروائیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں