پشاور میں ہیروئن بنانے اور بیچنے والا ڈاکٹر گرفتار

ڈاکٹر عمر نے تھانہ انقلاب کی حدود میں ایک مکان میں ہیروئن کی فیکٹری بنائی ہوئی تھی، پولیس


احتشام خان February 11, 2019
ملزم کا تعلق منظم گروہ سے ہے، ایس ایس پی آپریشن پشاور فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے ہیروئن بنانے والی فیکٹری چلانے والا ویٹرنری ڈاکٹر گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس نے جانوروں کے ڈاکٹر کو منشیات فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے، وٹرنری ڈاکٹر کافی مہارت سے ہیروئن تیار کر کے شہر کے مختلف اڈوں میں سپلائی کرتا تھا۔

ہیروئن بنانے والے ملزم ڈاکٹر عمر فاروق نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ فیکٹری میں ہیروئن بنا کر نشے کے عادی افراد کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں اور افغانستان میں بھی سپلائی کرتا تھا۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور بابر آفریدی کے مطابق وٹرنری ڈاکٹر عمر نے تھانہ انقلاب کی حدود میں کھنڈر نما مکان میں ہیروئن کی فیکٹری بنائی ہوئی تھی جو کہ پولیس نے پکڑ لی، فیکٹری سے 6 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن، بھاری مقدام میں خام مال اور ہیروئن بنانے میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر آلات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار وٹرنری ڈاکٹر نے پولیس کو 13 لاکھ روپے رشوت کی پیس کش بھی کی۔ ملزم کا تعلق منظم گروہ سے ہے جس میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی شامل ہیں، انہیں بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں