پہلی مہران دبنگ آفر لکی ڈرا کا انعقاد

قرعہ اندازی کے ذریعے مجموعی طور پر 41 انعامات دئیے گئے


Business Desk August 24, 2012
ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا مقامی ہوٹل میں مہران دبنگ آفر اسکیم میں کارکی قرعہ اندازی کررہی ہیں فوٹو : ایکسپریس

MUMBAI: مہران اسپائس اینڈ فوڈ انڈسٹریز کی جانب سے مقامی ہوٹل میں جمعرات کو پہلی مہران دبنگ آفر لکی ڈرا کا انعقاد کیاگیا، مہران دبنگ آفر مہم جو مختلف میڈیا چینلز پرکم وبیش ایک ماہ جاری رہی کے ونرز کا قرعہ نکالنے کیلیے اس ایونٹ کا اہتمام کیاگیا تھا، اس مہم کے ذریعے صارفین کو مہران اسپائز کے 4 پیکٹس جمع کرانے پر قرعہ اندازی میں شمولیت کا موقع فراہم کیاگیا، مہم کی پذیرائی کافی حوصلہ افزا رہی، کمپنی کو اس حوالے سے ہزاروں انٹریز موصول ہوئیں جس سے صارفین کے مہران اسپائز پر اعتماد کی سطح کی عکاسی ہوتی ہے۔

ایونٹ کی میزبانی کرشماتی شخصیت کی مالک سدرا اقبال نے کی، چیئرمین مہران گروپ آف انڈسٹریز گل محمد لاٹ نے اظہارتشکر کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انھوں نے صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

ایونٹ میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ممتاز سیاستدانوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، ان میں سینیٹر حسیب خان، سینیٹر شاہی سید، رحیم جانو، وزیراعلیٰ کی مشیر شرمیلافاروقی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی شکیل ڈھینگڑا، صدر آل کراچی انڈسٹریل الائنس میاں زاہد، امتیاز شیخ، مسعود نقی، فرید ویانی (Aghas Store)، ابرار (ناہیدسپراسٹور، محمود (امتیاز سپراسٹور) اور مصطفیٰ (چیزاپ) شامل تھے،قرعہ اندازی کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کیلیے مہران گروپ کے کسی شخص نے بھی اس میں شرکت نہیں کی بلکہ قرعہ اندازی بھی کمپنی حکام نے نہیں کی۔

تمام انٹریز معروف شخصیات نے نکالیں، قرعہ اندازی کے ذریعے مجموعی طور پر 41 انعامات جیتنے والے خوش قسمت صارفین میں تقسیم کیے گئے جن میں کرولا کار، ایل سی ڈی ٹی وی، ریفریجریٹرز، واشنگ مشینیں، مائیکرو ویوز، فوڈ فیکٹریز اور مہران اسپائس اینڈ فوڈ انڈسٹریز کی مصنوعات پر مشتمل متعدد گفٹ ہیمپرز شامل تھے۔لکی ڈرا میں سب سے بڑے انعام کرولاکار کیلیے جیتنے والے کا نام سینیٹر مصطفی کمال نے نکالا جبکہ اس نام کا اعلان سینیٹر بابر غوری نے کیا، جیتنے والوں سے مہران گروپ ایک ہفتے کے اندر رابطہ کرے گا، اس تقریب کو کئی چینلز پر دکھایا جائے گا۔

مہران گروپ نے دوسری قرعہ اندازی ستمبر میں منعقد کرنے کااعلان کیا ہے اور 17اگست کے بعد تمام انٹریز خودبخود اس لکی ڈرا میں شامل ہوجائیںگی جو لاہور میں ہوگی، پورے ملک سے صارفین کواس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں