عرفان خان کی بیماری ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کے آڑے آگئی

عرفان خان آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں


ویب ڈیسک February 17, 2019
عرفان خان آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں (فوٹو: فائل)

MULTAN: بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی انڈسٹری سے دوری کو ایک سال بیت گیا اور اگلے ایک سے ڈیڑھ سال تک ان کا کسی بھی فلم میں کام کرنے کا کوئی امکان نہیں۔

اداکار عرفان خان کو آنتوں کے کینسر اور لندن میں علاج کی وجہ سے بالی ووڈ سے دوری کو ایک سال بیت چکا تاحال ان کا علاج جاری ہے لیکن کچھ دنوں سے یہ خبریں بھی سامنے آرہی تھیں کہ وہ علاج سے کچھ مختصر چھٹی لے کر واپس آرہے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ عرفان خان واپس آکر اپنی مشہور فلم 'ہندی میڈیم' کے سیکوئل کی شوٹنگ کریں گے لیکن فلم 'ہندی میڈیم' کے ہدایت کار نے ان اطلاعات کو افواہ قرار دے دیا۔

ہدایت کار سکیت چوہدری نے کہا کہ عرفان خان آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے واپس نہیں آرہے ہیں کیوں کہ اُن کی بیماری کا عمل انتہائی سست اور حساس ہے ان کے مکمل ٹھیک ہو جانے کے بعد بھی انہیں ایک سال تک کام کرنے نہیں دیا جائے گا اس لیے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ مستقبل قریب میں کسی فلم میں کام کرسکیں۔

یہ پڑھیں: عرفان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

واضح رہے کہ نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں انہوں نے فلم 'ہندی میڈیم' میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں