تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی کیلیے تیاریاں

نیلامی 6ماہ کے اندرہوگی،حکومت کوایک ارب 30 کروڑ ڈالرتک ریونیوحاصل ہوگا


Malik Manzoor Ahmed August 24, 2012
نیلامی 6ماہ کے اندرہوگی،حکومت کوایک ارب 30 کروڑ ڈالرتک ریونیوحاصل ہوگا۔ فوٹو: کریئٹو کامنز/ایکسپریس

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ہدایت پرتھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی آئندہ 5سے 6ماہ کے اندرمکمل کرنیکی غرض سے پی ٹی اے نے تیاریاںشروع کردی ہیں۔پی ٹی اے نے تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی کے عمل میںاظہاردلچسپی کے لیے عالمی اخبارات اورمیڈیا پراشتہارات دیے ہیںتاہم ابھی تک کسی غیرملکی کمپنی نے اظہاردلچسپی ظاہر نہیںکی۔

پی ٹی اے کے ذمے دارذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ پی ٹی اے نے تھری جی کے لائسنسوںکی نیلامی میںکسی غیرملکی کمپنی کی طرف سے اظہاردلچسپی نہ لینے کی وجہ سے دوبارہ عالمی میڈیامیں اشتہارات دینے کافیصلہ کیا ہے۔ تھری جی لائسنسوںکی نیلامی سے حکومت پاکستان کوایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک ریونیو حاصل ہوگا، تھری جی ٹیکنالوجی کے 3لائسنسوںکی مجموعی نیلامی کی جائیگی کسی غیرملکی کمپنی کے نہ آنے سے اس ٹیکنالوجی کے آکشن کے عمل میں مقابلہ کی فضا پیدانہیںہوگی۔

اتھارٹی ڈیڑھ ماہ میںعالمی شہرت یافتہ کنسلٹنٹ رکھے گی جسکی سفارشات کی روشنی میں نیلامی کاعمل مکمل کیا جائیگا،وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان کو آئندہ 5 ماہ میں تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں