ناقص سرکاری حکمت عملی پاکستان کروڑوں ڈالر کی گندم برآمد کرنے سے محروم

پاسکوکی طرف سے 10 لاکھ ٹن گندم برآمدکرنے کے اعلان پرعالمی منڈی میں قیمت گرگئی، برآمدکنندگان نے درخواستیں واپس لے لیں


رضوان آصف February 20, 2019
محکمہ خوراک پنجاب نے 20 اضلاع میں موجود گندم اضافی قرار دے کرنجی خریداروں اور فلور ملز کو بیچنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ناقص سرکاری حکمت عملی کے باعث عالمی منڈی میں کروڑوں ڈالر کی لاکھوں ٹن گندم برآمد کرنے سے محروم ہو گیا۔

گندم کی برآمدکے معاملے پر پاسکو حکام کی محکمہ خوراک پنجاب کے ساتھ سرد جنگ عرصہ سے جاری ہے۔ انھوں نے وفاقی حکومت میں اثر ورسوخ استعمال کر کے ایک لاکھ ٹن گندم برآمدکرنے کی اجازت لی اور 32759 روپے فی ٹن قیمت پرمعاہدے کرنا شروع کئے۔

اس دوران وفاقی حکومت کو عالمی منڈی کی صورتحال سے آگاہ کئے بغیر یہ اجازت بھی لے لی کہ پاسکو مزید5 لاکھ ٹن گندم 32759 روپے قیمت پربیچے گا جبکہ مزید5 لاکھ ٹن گندم برآمدکرنے کیلیے نئے ٹینڈر طلب کرے گا،اس پرعالمی منڈی میں گندم کی قیمت گر گئی اور 260 ڈالر فی ٹن سے کم ہو کر 235 ڈالر پر پہنچ گئی جس پر پاکستانی برآمدکننگان نے پاسکوکو دی درخواستیں واپس لے لیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے محکمہ خوراک پنجاب کوڈھائی لاکھ ٹن گندم کی برآمدکیلئے ٹینڈرز میں نہایت کم قیمت کی پیشکش کی گئی جس پربرآمد ممکن نہیں رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں