پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں ہےایکسپریس سروے

اپوزیشن حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہے،بلال،حمید،ارشد،اشرف ، وحید و دیگر کا ردعمل


Shakeel Saeed August 24, 2012
اپوزیشن حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہے،بلال،حمید،ارشد،اشرف ، وحید و دیگر کا ردعمل۔ فوٹو کریٹیو کامنز

ISLAMABAD: حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔ غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں۔ اپوزیشن بھی حکومت کیساتھ ملکر اقتدار کے مزے لے رہی ہے اور مہنگائی کیخلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی جا رہی ہے ۔ مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے ، اپنے بچوں کو اچھی تعلیم کہاں سے دیں گے ۔

حکومت اپنے اخراجات کم کر کے عوام کو سہولتیں دے اور مہنگائی میں کمی کیلیے اقدامات کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار شہریوں بلال ، حمید ، خواجہ ارشد، اشرف ، وحید ، اشفاق ، عابد ،گل خان ، فیروز گیلانی ، حسنین فرید ، عامر مختار، معین احمد اور فراز سمیت دیگر نے ایکسپریس سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہاوگرا نے خود اقرار کیا کہ حکومت نے 9 ارب روپے زائد پٹرولیم کی مصنوعات پر ٹیکس اکٹھا کر لیا تھا اور وہ پیسہ واپس دینے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا اس اضافے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑاہے،حکومت غیرقانونی طور پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ، سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپیہ اکٹھا کر رہی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے پٹرول کی قیمت 50روپے لٹر مقررکرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔