نندی پورمنصوبہمشینری کامعیارجانچنے کی رپورٹ تیارنہ ہوسکی

بندرگاہ پراسٹوریج کابہترانتظام نہ ہونے کے باعث اہم پرزے ناکارہ ہوگئے،ذرائع


بندرگاہ پراسٹوریج کابہترانتظام نہ ہونے کے باعث اہم پرزے ناکارہ ہوگئے،ذرائع

ایک ماہ گزرنے کے باوجودنندی پور پاورمنصوبے کی مشینری کامعیار جانچنے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ تیارنہ ہو سکی۔

سمندری ہواؤںاور پورٹ پراسٹوریج کا بہترانتظام نہ ہونے کے باعث موسمی اثرات سے اہم پرزہ جات ناکارہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مشینری کی جانچ پڑتال کے حوالے سے نیسپاک میں موثر نظام موجودہے جس سے یہ معلوم ہوسکتاہے کہ یہ مشینری کس حدتک قابل استمعال ہے۔ تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی کارروائی اورکارآمد مشینری کی تفصیلات سامنے نہ آسکیں جس کے باعث منصوبے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ وزارت پانی وبجلی ذرائع کاکہناہے کہ وزارت پانی وبجلی حکام نے وزیراعظم کی ہدایت پرگزشتہ ماہ نندی پورمنصوبے کے دوبارہ آغازکے لیے چینی کمپنی ڈانگ فینگ سے بات چیت کاآغاز کیا۔



کمپنی نے تاخیرکی تمام ترذمے داری سابق حکومت پر عائد کرتے ہوئے منصوبے کی تاخیر کی وجہ سے 600ملین ڈالراضافی رقم کامطالبہ کردیا۔ تاہم وزیراعظم نواز شریف نے دورہ چین میںکمپنی کومنصوبے پرکام کیلیے آمادہ کرلیا جس کے بعد نیسپاک، ڈانگ فینگ اور وزارت پانی وبجلی کے حکام پرمشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کراچی بندرگاہ پرپڑی مشینری کامعائنہ کیا جس کے بعد مشینری کونندی پور منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ بیشتراہم پرزہ جات سمندری ہواؤں اورموسمی اثرات سے متاثر ہوئے ہیں جس کی بدولت منصوبے پرلاگت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں