حیدرآباد ریجن کے52 پولیس افسران پھر ضلع بدر کر دیے گئے

شہر کے 13 تھانیداروں کا اپنے اضلاع میں تبادلہ، رپورٹ کا حکم،11نئے ایس ایچ اوز تعینات


Altaf Koti July 30, 2013
شہر کے 13 تھانیداروں کا اپنے اضلاع میں تبادلہ، رپورٹ کا حکم،11نئے ایس ایچ اوز تعینات. فوٹو: فائل

SAHIWAL: ایس ایس پی حیدرآباد ثاقب اسماعیل میمن نے شہر کے مختلف تھانوں پر متعین 13 ایس ایچ اوز کا دوبارہ اپنے اضلاع میں تبادلہ کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہر کے 11تھانوں پر نئے ایس ایچ اوزکا تقرر کیا ہے۔

پنیاری تھانے پر عرفان شاہ، سخی پیر تھانے پر محمد رئیس خانزادہ، سٹی تھانے پر عمران رشید، لطیف آباد اے سیکشن پر آغا مجید پٹھان، لطیف آباد بی سیکشن پر حسن علی عابدی، کینٹ تھانے پر اختر حسین سموں، بلدیہ تھانے پر عبدالواحد کھوسو، حالی روڈ پر امتیاز علی، فورٹ تھانے پر مجتبیٰ شیخ جی او آر تھانے پر طاہر خانزادہ اور ائیر پورٹ پر رائو جاوید کو مقرر کیا گیا ہے۔



جبکہ حیدرآباد ریجن کے52 پولیس افسران کو ایک مرتبہ پھر ضلع بدر کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں