رستم پاکستان دنگل لاہور سے فیصل آباد منتقل کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ انتظامات کی وجہ سے فیصلہ، فائٹ یکم مارچ کو اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول


Express News February 24, 2019
پاکستان سپر لیگ انتظامات کی وجہ سے فیصلہ، فائٹ یکم مارچ کو اقبال اسٹیڈیم میں شیڈول۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے رستم پاکستان دنگل فائنل کی میزبانی لاہور کے بجائے فیصل آباد کرے گا۔

سیکریٹری ارشد ستار کے مطابق اب محمد انعام بٹ گوجرانوالہ اورحامد خان ملتانی پہلوان کے درمیان ٹائٹل فائٹ یکم مارچ کو اقبال اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پہلے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں یہ فائنل فائٹ کروانا چاہتے تھے لیکن لاہور میں پی ایس ایل کے انتظامات کی وجہ سے اس کو فیصل آباد منتقل کردیا، اب پنجاب اسٹیڈیم میں یہ دنگل منعقد ہوگا، جہاں نو سال بعد ہونے والے رستم پاکستان فائنل میں تماشائیوں کا داخلہ مفت ہوگا۔انعام بٹ کے پاس شیر پاکستان کا ٹائٹل ہے جبکہ حامد پہلوان رستم ملتان ہیں۔

سیمی فائنل میں محمد انعام بٹ نے شہزاد پچار پہلوان کو چت کیا تھا جبکہ حامد ملتانی کو طیب رضا کے خلاف مقابلے میں فاتح قرار دیاگیا تھا۔

رستم پاکستان ٹائٹل فائٹ سے پہلے تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے سیمی فائنل ہارنے والے دونوں پہلوان شہزاد پچار اور طیب رضا میں بھی جوڑ پڑے گا۔تماشائیوں کی دلچسپی کے لیے چند مقابلے مزید بھی رکھے جارہے ہیں جن میں نئے پہلوان ایک دوسرے پر برتری ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔

سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کے مطابق رستم پاکستان ٹائٹل پانے والے کو5 لاکھ روپے انعام دیاجائیگا، عمدہ کارکردگی دکھانے والے دوسرے پہلوانوں کوبھی نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔پاکستان میں دیسی کشتی کے فن کو زندہ رکھنے اور مقبول بنانے کے لیے فیڈریشن نے ہر دوسال بعد رستم پاکستان دنگل کرانے کی پلاننگ کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں