بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی جاری کئی دیہات کے ٹرانسفارمر اتار لیے گئے

سابق رکن اسمبلی کی زمینوں کا ٹرانسفارمر بھی 13 لاکھ 54 ہزار کی عدم ادائیگی پر اتار لیا گیا


Express News Desk August 01, 2013
حیسکو چیف کے خصوصی پولیس اسکواڈ کے ڈی ایس پی نے بھاری نفری کے ہمراہ ٹرانسفارمر اتروایا جبکہ مزید 3 دیہات سے ٹرانسفارمر اتار لیے گئے۔ فوٹو: فائل

حیسکو ٹنڈوآدم کا بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن کلین اپ۔ کئی دیہات اور سابق ایم پی اے کی زمین سے بجلی کا ٹرانسفارمر اتارلیا گیا۔

راہو شاخ پر ٹرانسفارمر اتارنے پر دیہاتیوں اور حیسکو انتظامیہ میں تلخ کلامی، پولیس طلب۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈو آدم اڈیرو لعل سب ڈویژن کے ایس ڈی او امجد شیخ اور حیسکو ٹیم کے ڈی ایس پی نے حیدرآباد روڈ سے محمدی چوک تک 100 سے زائد کنکشوں پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا اور ٹی ڈی ایم 5 فیڈر میر حسن مری کے نزدیک سابق ایم پی اے کے کنکشن پر 13لاکھ 54ہزار روپے بقایاجات ہونے پر ٹرانسفارمر اتار لیا۔ راہو شاخ گاؤں پر ڈی وائرنگ کا 200 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر اتارتے ہوئے حیسکو اہلکاروں سے مقامی افراد نے تلخ کلامی کی جس کے بعد حیسکو چیف کے خصوصی پولیس اسکواڈ کے ڈی ایس پی نے بھاری نفری کے ہمراہ ٹرانسفارمر اتروایا جبکہ مزید 3 دیہات سے ٹرانسفارمر اتار لیے گئے جن پر حیسکو کے 25 لاکھ روپے واجبات تھے۔



جبکہ سب ڈویژن ون ٹنڈو آدم حیسکو کے ایس ڈی او عمران خان نے حیسکو اہلکاروں کے ہمراہ ٹنڈوالٰہیار روڈ، ہالا بھٹ شاہ پھاٹک، تھہیم کالونی، رشید کالونی اور دیگر علاقوں میں آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے 300 سے زائد غیر قانونی کنکشن اورکنڈے اتار کر ان کی تاریں تحویل میں لیکر حیسکو آفس کے اسٹور میں جمع کرادیں، سب ڈویژن ٹو حیسکو ٹنڈو آدم امجد بھٹو نے جام نواز علی کے نادہندگان بااثر شخصیات کے 2ٹرانسفارمر اتار دیے۔جھول روڈ پر سیم کے پانی کی سوہنی جھیل کا پانی نکاسی کرنے والا ٹرانسفارمر بھی اتار دیا گیا۔ حیسکو افسران کا کہنا تھا کہ آپریشن کلین اپ کے ذریعے ہزاروں نادہندگان بقایاجات ادا کرینگے اور جو کنکشن کے بغیر بجلی کا استعمال کرنیکی خواہش مند ہونگے ان کے راستے ہمیشہ کیلیے مسدود ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں