خیبرپختونخوا کابینہ میں بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور

قرار داد میں پاک فوج کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی پر خراج تحسین


احتشام بشیر February 26, 2019
قرار داد میں پاک فوج کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی پر خراج تحسین۔ فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی صدارت میں ہوا جس میں بھارتی جارحيت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے، قرارداد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پیش کی جس میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور رات کی تاریکی میں بھارتی حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی جارحیت سے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان کئی عشروں سے دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ فوجی جوانوں اور پاکستان کی عوام نے امن کے قیام کے لیے قربانیاں دی ہیں، پاکستان بھارت سمیت پوری دنیا کو باور کراچکا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کے لیے تیار ہے، مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے اس طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سمیت بھارت کے عزائم کا نوٹس لے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی بھارتی طیاروں کی طرف سے دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں، بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ظلم سے باز رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں