آئی ایم ایف پاکستان کو 12 ارب ڈالر فراہم کرے گا ریٹنگ ایجنسی فیچ

رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5اعشاریہ 4فیصد رہنے کا امکان ہے، رپورٹ


این این آئی February 28, 2019
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5اعشاریہ 4فیصد رہنے کا امکان ہے، رپورٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور اس مرتبہ پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر دے گا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر فراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائیگا جس سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔

فیچ کی رپورٹ کے مطابق پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں۔ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5اعشاریہ 4فیصد رہنے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔