پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات لانے کا منصوبہ تیار

جیلوں میں واٹر فلٹر پلانٹ نصب، یوٹیلٹی اسٹور کھولے جائیں گے، سیکریٹری جیل خانہ جات


Qaiser Sherazi March 04, 2019
جیلوں میں واٹر فلٹر پلانٹ نصب، یوٹیلٹی اسٹور کھولے جائیں گے، سیکریٹری جیل خانہ جات۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی جیلوں میں اصلاحات لانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب جیل خانہ جات راجا صغیر احمد نے بتایا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات کرنیکا پروگرام تیارکیا ہے جس کے تحت صوبے کی ہر چھوٹی بڑی جیل میں فرش، زمین پر سونے کا 100سالہ فرسودہ نظام ختم کر کے جیل کی بیرکوں میں چارپائی نظام لایا جائے گا، یہ چارپائیاں 3 تا 4 منزلہ ہونگی جو لوہے کی بنائی جائیں گی، اس، نظام سے قیدیوں کو سہولت ملے گی۔

ہر جیل میں ضرورت کے مطابق 3 سے 4 ٹیوب ویل اور 2 سے 3 واٹر فلٹر پلانٹ لگائے جائیں گے، ہر جیل میں مہنگی ترین اشیا، سبزیوں، کریانہ چیزوں، جوس، دودھ کی فروخت کا نظام ختم کر کے یوٹیلیٹی اسٹور کی شاخیں کھلوائی جائینگی، جہاں سے قیدی، حوالاتی کارڈز سسٹم پر سرکاری ریٹوں پر دال، سبزیاں، چائے، دودھ، گوشت لے سکیں گے، کینٹین مافیا کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔

ان اصلاحات کیلیے قانون سازی کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کریں گے، 5 سال سے زائد عرصہ قید کے قیدیوں کو جیل میں بیویوں سے ملاقات کا بھی خصوصی انتظام کیا جائیگا، جیلوں میں ملاقاتوں کا نظام بھی آسان سہل بنایا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں