2024

پاکستان کا غیر ریاستی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ان گروپوں کو پہلے ہر کوئی اثاثہ سمجھتا تھا لیکن موجودہ حالات میں یہ بہت بڑا بوجھ بن گئے ہیں


ویب ڈیسک March 04, 2019
ان گروہوں سے بات کر کے ان کی پراپرٹیز تحویل میں لی جا رہی ہیں (فوٹو: فائل)

پاکستان نے غیر ریاستی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول و عسکری قیادت کا ماننا ہے کہ مختلف گروپ پاکستان کے مفاد میں نہیں اور یہ کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ گروپ اگر پہلے مفید تھے تو اب نہیں ہیں، ان گروپوں کو پہلے ہر کوئی اثاثہ سمجھتا تھا لیکن موجودہ حالات میں یہ بہت بڑا بوجھ بن گئے ہیں اس لیے پاکستان کے پاس اس وقت ان کے خلاف کارروائی کے سوا کوئی چوائس نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے ساری دنیا پاکستان کے نان اسٹیٹ ایکٹرز کے خلاف ہے اور بار بار پاکستان کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، دنیا کے اندر یہ قابل قبول نہیں اور پاکستان ان کو ساتھ نہیں چلاسکتا، فوج اور حکومت اس حوالے سے ایک ساتھ ہیں کیونکہ پاکستان کو ایسے ماحول سے باہر نکلنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان گروہوں سے بات کرکے ان کی پراپرٹیز تحویل میں لی جا رہی ہیں جنہیں حکومت خود چلائے گی، ان کے اساتذہ اور ورکرز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں