مصطفی کمال اور کنور نوید کی نامزدگی کے مطالبے کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں فیصل سبزواری

سندھ میں لوکل گورنمنٹ کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ فیصل سبزواری


Express Desk August 05, 2013
سندھ میں لوکل گورنمنٹ کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ فیصل سبزواری فوٹو: فائل

LONDON: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کا قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

قائد تحریک الطاف حسین نے مخلص عوام کی آرا کو امانتا وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس مطالبے کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہے لیکن شرجیل انعام میمن نے غیر منطقی بیان دے کر دکھی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مصطفی کمال اور کنور نوید کی نامزدگی سے کسی سہاگن کا سہاگ اور کسی ماں کی گود اجڑنے سے بچ جائے اور شہریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوجائے تو اس مطالبے کو منظور کرنے میں کیا قباحت ہے؟

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں