وزیراعظم نے پری پیڈسمزکی فروخت پرپابندی کوناقابل عمل قراردیدیا

ایساطریقہ کاروضع کیاجائے کہ سمزشرپسندوںکے ہاتھ نہ لگیں،وزیرداخلہ کوہدایت


Malik Manzoor Ahmed August 25, 2012
ایساطریقہ کاروضع کیاجائے کہ سمزشرپسندوںکے ہاتھ نہ لگیں،وزیرداخلہ کوہدایت۔ فوٹو: اے پی پی

باخبرذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پری پیڈ موبائل سموں کی فروخت پر پابندی کی تجویزکوناقابل عمل قراردیدیاہے اورمتعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیںکہ پری پیڈموبائل سموں کی فروخت پرپابندی سے عام شہری متاثر ہونگے اس لئے حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی۔

وزیراعظم نے جمعہ کے روزایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران ہدایات جاری کی ہیں،وزیراعظم نے کہاہے کہ موبائل کمپنیوںکے حکام کے خدشات دور کیے جائیںگے موبائل کمپنیوںنے کثیرسرمایہ کاری کرکے لاکھوںلوگوںکوروزگارکے مواقع فراہم کررکھے ہیں،حکومت ٹیلی کام سیکٹرکوہرممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیر اعظم نے وزیرداخلہ کوہدایت کی ہے کہ موبائل پری پیڈ سموں کی فروخت پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی ایسا طریقہ کاروضع کیاجائے کہ غلط اور شرپسند عناصرکے ہاتھوں یہ سمز نہ لگیںحکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں