کیمپ جیل میں نامعلوم خواتین داخل افسران میں کھلبلی مچ گئی

دونوں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی دوست نکلیں، ذیشان علی کو معطل کر دیا گیا


سید مشرف شاہ March 11, 2019
دونوں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی دوست نکلیں، ذیشان علی کو معطل کر دیا گیا فوٹو: فائل

جیلوں میں فول پروف سکیورٹی کے تمام تر دعووں کے باوجود ماہر نفسیات کے کیمپ جیل کے دورے کے موقع پر 2نامعلوم خواتین جیل کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئیں۔

نامعلوم خواتین اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیل کی ملنے والی نکلیں، واقعہ کا انکشاف ہونے پر آئی جی جیل خانہ مرزا شاہد سلیم بیگ نے اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیل ذیشان علی کو معطل کر کے اس کے خلا ف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں سائلین اور وفود کے داخلے کا باقاعدہ نطام تشکیل دیا گیا ہے وہی افراد جیل کے اندر جا سکتے ہیں جن کی فہرست جیل حکام کو دی گئی ہوتی ہے، تاہم نئی بھرتی ہونے والی ماہر نفسیات خواتین افسران کا کیمپ جیل میں دورہ تھا ۔

دورہ کے دوران وفد کی انچارج کو شک ہوا کہ وفد میں افسران کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے، جس پر گنتی کی گئی تو دو خواتین زیادہ نکلیں، جیل ذرائع کے مطابق دونوں خواتین اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ذیشان علی کی دوست ہیں ، نامعلوم خواتین کے جیل کے اندر پہنچنے کی خبر پر اعلی حکام میں کھلبلی مچ گئی،واضح رہے کیمپ جیل میں اس وقت نیب کے اہم ملزمان بند ہیں،یہ نامعلوم خواتین کسی بھی منفی سرگرمی کے لئے استعمال ہوسکتی تھیں،ساتھ ساتھ سیکنرز ،سی سی ٹی وی کیمروں کے ہوتے ہوئے دو خواتین کا جیل کے اندر چلے جانا کیمپ جیل سکیورٹی کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں