ویمنز پی ایس ایل بھی ہونی چاہیے شنیرا اکرم

جو بھی ٹیم پاکستان آئے گی یہ قوم تہہ دل سے اس کا استقبال کرے گی، شنیرا اکرم


جو بھی ٹیم پاکستان آئے گی یہ قوم تہہ دل سے اس کا استقبال کرے گی، شنیرا اکرم (فوٹو: فائل)

سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹرز کے لیے بھی پی ایس ایل ہونا چاہیے کیوں کہ اس سے پاکستان کی کرکٹ مکمل ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے کہا کہ اتوار کو کراچی کنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میچ میں جو بھی موجود تھا اس نے ایک کانٹے دار مقابلہ دیکھا جب کہ پورے میچ کے دوران میں بہت فکر مند اور پُرجوش تھی لیکن یہی کرکٹ ہے۔

شنیرا اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ فور میں کراچی کنگز کو فائنل کھیلتا اور جیتتا دیکھ رہی ہوں، کراچی میں آٹھ میچز کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان کے عوام بہت عرصے سے کرکٹ کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: شنیرا اکرم نے پاکستانی بہو ہونے کا حق ادا کردیا

سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ نے کہا کہ تمام ٹیموں سے کہتی ہوں آپ پاکستان آئیں آپ کو یہاں بے حد پیار ملے گا، ویمن کرکٹ کے لیے پی ایس ایل ہونی چاہیے اس سے پاکستان کی کرکٹ مکمل ہوگی جب کہ ہمارے پاس بہت سی خاتون سفیر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں