لاہور ایئرپورٹ پر ملازمہ کی دیانت داری 40 لاکھ روپے کے گمشدہ زیورات مالک کو لوٹا دیے

زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے مسافر انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں بھول گئے تھے


Waqaye Nigar March 12, 2019
زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے مسافر انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں بھول گئے تھے (فوٹو: ایکسپریس)

لاہور ایئرپورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو واپس لوٹا دیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک ملازمہ نے 40 لاکھ روپے مالیت کا زیورات سے بھرا بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا۔ زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے مسافر مشتاق انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں بھول گئے تھے۔

بیگ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شمع نامی خاتون ملازم نے اپنے قبضے میں لیا اور لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کردیا۔
مینجر نے مشتاق کی فیملی کو فون کے ذریعے ٹریس کیا اور 40 لاکھ روپے مالیت سے بھرا زیورات کا بیگ واپس کردیا مشتاق کی فیملی نے بیگ ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خاتون ملازم کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں