انقلابی شاعر حبیب جالب کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے

حکومت پاکستان نے حبیب جالب کے مرنے کے 16 برس بعد انھیں نشان امتیاز سے نوازا


Showbiz Reporter March 12, 2019
حکومت پاکستان نے حبیب جالب کے مرنے کے 16 برس بعد انھیں نشان امتیاز سے نوازا فوٹو : فائل

انقلابی شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے لیکن ان کی نظمیں اور اشعار آج بھی پسے ہوئے طبقے کی عکاسی کرتے ہیں۔

حبیب جالب 24 مارچ 1928 کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام حبیب احمد تھا، پارٹیشن کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آئے اور روزنامہ امروز میں بطور پروف ریڈر کام کرنے لگے۔ حبیب جالب نے اشعار کہنا شروع کیے تو ان کا لب و لہجہ ان کی الگ پہچان بنا۔

جالب نے جہاں ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کو اپنے اشعار سے خراج تحسین پیش کیا، وہیں ان کے سامنے تنقید بھی کرتے۔ وہ ضیاء دور میں مارشل لاء کے باوجود ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے نہ ڈرے۔ حبیب جالب کئی بار جیل میں قید بھی رہے۔ حکومت پاکستان نے ان کے مرنے کے 16 برس بعد انھیں نشان امتیاز سے نوازا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں