امام الحق کے زوردار شاٹ پر گیند فواد احمد کے منہ پر جالگی اسپتال جانا پڑ گیا

آسٹریلوی اسپنر کا کم ازکم ایک دانت ٹوٹ گیا،ان کواسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے، ذرائع


Numainda Khususi March 14, 2019
آسٹریلوی اسپنر کا کم ازکم ایک دانت ٹوٹ گیا،ان کواسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

امام الحق کے زوردار اسٹروک پر گیند فواد احمد کے منہ پر جالگی۔

پی ایس ایل 4کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر اپنے دوسرے اوور میں اوپنر کے اسٹروک پر بچنے کی کوشش میں ناکام رہے،گیند بڑی شدت کے ساتھ منہ پر جالگی،انھیں فوری طور پر میدان سے باہر اور پھرایمبولینس میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا، فواد احمد کی جگہ بولنگ کیلیے آنے والے رلی روسو نے پہلی ہی گیند پر امام الحق کو بولڈ کردیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی اسپنر کا کم ازکم ایک دانت ٹوٹ گیا،ان کواسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں