منی لانڈرنگ کیس آصف زرداری اور فریال تالپور کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا

پیپلز پارٹی کی قانونی ماہرین سے طویل مشاورتیں، ہائی کورٹس سے ضمانتیں حاصل کرنے پر غور


ناصر بٹ March 14, 2019
پیپلز پارٹی کی قانونی ماہرین سے طویل مشاورتیں، ہائی کورٹس سے ضمانتیں حاصل کرنے پر غور فوٹو:فائل

بینکنگ کورٹ سندھ میگا کل منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ سنائے گی جس کے نتیجے میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور مجید خاندان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی نیب عدالت منتقل کرنے سے متعلق بینکنگ کورٹ آج جمعے کو محفوظ فیصلہ سنائے گی۔ آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین، علی مجید کی ضمانتیں کل ختم ہو رہی ہے۔

پیپلز پارٹی سمیت سب کی نظریں عدالتی فیصلے پر لگی ہوئی ہیں کہ اگر کیس منتقل ہوا تو آصف زرداری، فریال تالپور کا مستقبل کیا ہوگا اور کیا ان کی عبوری ضمانتیں برقرار رہیں گی؟۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس منتقلی کی نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے قانونی ماہرین سے طویل مشاورتیں کی ہیں اور ضمانتیں منسوخ ہونے کی صورت میں ہائی کورٹس سے ضمانتیں حاصل کرنے کے آپشن پر غور بھی کیا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق ضمانتیں منسوخی کے باوجود ملزمان کی گرفتاری کے لیے نیب وارنٹ گرفتاری جاری ہونا ضروری ہیں۔

اس کیس میں انور مجید، حسین لوائی، عبدالغنی مجید، طحہ رضا کیس میں گرفتار ہیں۔ ملزمان کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے زریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں